وہاڑی :جمعیت علماء اسلام کی سانحہ اسلام آباد کی مذمت
وہاڑی (خبرنگار) جمعیت علماء اسلام ضلع وہاڑی کا ماہانہ اجلاس جامع مسجد بلال کالج ٹاؤن میں منعقد ہوا۔۔۔
، جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا پیر محمد صدیق اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق نعمانی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر جمیعت اساتذہ پاکستان عبدالخالق وٹو، میاں مشتاق، مولانا شفیق، قاری قربان علی قاسمی، محمد عثمان نعمانی، مولانا طیب مراد اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔