سیوریج لائن بند،شہریوں کومشکلات

 سیوریج لائن بند،شہریوں کومشکلات

میلسی (نامہ نگار)بستی پنجی والا، محلہ اسلام آباد گلی مسجد طوبیٰ والی میں سیوریج لائن بند ہونے کے باعث علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔۔۔

۔ گلی میں گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں، جس کے باعث آمدورفت تقریباً ناممکن ہو گئی ہے اور اہلِ محلہ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی باعثِ تشویش ہے ۔ سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے نہ صرف بزرگ، خواتین اور بچے متاثر ہیں بلکہ نمازیوں کو بھی مسجد طوبیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اور وہ مشکل سے مسجد تک پہنچ پاتے ہیں۔اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد سعد بن خالد کو متعدد بار اس سنگین مسئلے کی نشاندہی کی گئی، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ اس غفلت کے باعث شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور علاقہ مکین انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کے خواہاں ہیں۔متاثرہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سیوریج لائن کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اہلِ علاقہ کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے اور عوام کی سہولت و صحت کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں