میٹرک و ایف ایس سی پریکٹیکل امتحانات کی اہم ہدایات جاری

میٹرک و ایف ایس سی پریکٹیکل  امتحانات کی اہم ہدایات جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)میٹرک اور ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کے انعقاد سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔۔

 اعلامیے کے مطابق پریکٹیکل امتحانات مقررہ شیڈول کے تحت سخت نگرانی میں منعقد کئے جائیں گے اور امتحانی شفافیت و نظم و ضبط کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے ۔تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ طلبہ کی حاضری، پریکٹیکل ریکارڈ، لیبارٹری آلات اور امتحانی عملے کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی، غفلت یا قواعد کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں