سدرن بائی پاس گرین بیلٹ بحالی کا فیصلہ، شجرکاری شروع

سدرن بائی پاس گرین بیلٹ بحالی کا فیصلہ، شجرکاری شروع

این ایل سی بائی پاس سے بابر چوک تک گرین بیلٹ اپ گریڈ کی جائے گی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان نے سدرن بائی پاس پر واقع گرین بیلٹ کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت این ایل سی بائی پاس سے بابر چوک تک گرین بیلٹ کو مرحلہ وار بحال اور اپ گریڈ کیا جائے گا، جبکہ شجرکاری کے لئے عملی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نے سدرن بائی پاس گرین بیلٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی مصروف شاہراہوں پر واقع گرین بیلٹس کی بحالی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، تاکہ شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔کریم بخش نے کہا کہ گرین بیلٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور خصوصی طور پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری کی جائے گی، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری سے درجہ حرارت میں کمی اور فضائی معیار میں بہتری آئے گی، جس کا براہِ راست فائدہ شہریوں کو پہنچے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں