پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، چھ گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔۔۔
مظفر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسین عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کی۔ صدر پولیس نے ملزم جمیل کو حراست میں لے کر 10 لٹر شراب برآمد کی۔ اسی طرح سٹی جلالپور پولیس نے ملزم حامد رضا سے 20 لٹر شراب برآمد کر لی۔نیو ملتان پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزموںچرس اور30 لٹر شراب برآمد کی۔