صحافی کاجواں سالہ بھتیجا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

صحافی کاجواں سالہ بھتیجا  ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مونڈکا(نامہ نگار )ٹریفک حادثے میں مقامی اخبار کے نمائندے کا جواں سال بھتیجا جاں بحق ہوگیا، نماز جنازہ ادا۔۔

۔تفصیل کے مطابق مقامی اخبار کے نمائندے چودھری عبدالغفار کا جواں سال بھتیجا بزنس مین عبدالرحمن موٹر سائیکل پر اپنی مشروب کی ایجنسی شاہ جمال آرہا تھا کہ علی دی بستی کے قریب نامعلوم گاڑی کی سائیڈ لگنے سے روڈ پر گر شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ موضع دانڑیں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ،سماجی ،تجارتی اورصحافتی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں