لڑکی اغوا،مزاحمت پر والدہ کو دھکے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ سنانواں کی حدود میں دن دیہاڑے والدہ کے ساتھ جاتی نوجوان لڑکی کو کار سوار افراد نے اغوا ئکر لیا۔۔
، مزاحمت پر والدہ کو دھکے دئیے ۔تفصیل کے مطابق موضع دایہ چوکھا شرقی کے رہائشی غلام عباس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق 8 فروری کو اس کی اہلیہ صفیہ بی بی اور بیٹی ثانیہ عباس شاپنگ کے لیے جا رہی تھیں کہ صابو والی سڑک نیاز والا سکول کے قریب ایک بڑی گاڑی میں سوار افراد نے صفیہ بی بی کو دھکا دیا اور ثانیہ عباس کو اسلحہ کے زور پر زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے ۔ اغوا ئکے دوران شاپنگ بیگ میں موجود دو تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے نقدی بھی لے گئے ۔ پولیس نے مغویہ اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔