چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے سولر پالیسی کو مستردکر دیا

چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے سولر پالیسی کو مستردکر دیا

تاجروں کی احتجاج کی کال ، فی یونٹ نرخوں میں اضافہ قبول نہیں، احتشام

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر نے حکومت کی نئی سولر پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے احتجاج کی کال دے دی۔ چیمبر کے چیئرمین احتشام الحق، صدر ظفر اقبال صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر چودھری طارق کریم، جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ پالیسی تاجروں اور عوام دشمن ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ رہنماؤں کیمطابق آئی پی پیز سے بجلی 30 روپے فی یونٹ سے زائد خرید کر عوام و تاجروں کو 40سے 70 روپے فی یونٹ میں فروخت کی جا رہی ہے ۔، جبکہ سولر صارفین سے 11 روپے فی یونٹ خرید کر انہیں 70 روپے فی یونٹ تک بیچا جا رہا ہے ، جس سے چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین پر سب سے زیادہ نرخ عائد کئے گئے ہیں، جو کاروبار کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا کہ سولر جنریشن پہلے 6 سے 10 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں