پیرا فورس بھرتی کیلئے شفافیت ،میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت

پیرا فورس بھرتی کیلئے شفافیت ،میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت

ڈی سی مظفر گڑھ کا ٹیکنالوجی کالج میں فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیرا فورس میں سارجنٹ اور سارجنٹ ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے جاری فزیکل ٹیسٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ انعم حفیظ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے فزیکل ٹیسٹ کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور امیدواروں کی سہولت، سکیورٹی اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی شکایت کی گنجائش نہ رہے ۔انہوں نے ایس ڈی او پیرا حافظ خورشید کو ہدایت کی کہ پیرا فورس بھرتی کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور ٹیسٹ کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جائے ۔ایس ڈی او پیرا حافظ خورشید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیرا فورس میں سارجنٹ اور سارجنٹ ڈرائیور کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے اور تمام مراحل مقررہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے گارڈن روڈ فوڈ سٹریٹ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق بیوٹیفکیشن منصوبے جلد مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں