مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ، 3 افرادزخمی

مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ، 3 افرادزخمی

یوٹرن لیتے ہوئے کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 45سالہ شہناز بی بی چل بسی

سکندرآباد (نامہ نگار )شجاع آباد کے علاقوں سکندر آباد اور شوکت موڑ کے قریب دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ، خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق سکندر آباد کے قریب یوٹرن لیتے ہوئے کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ شہناز بی بی جاں بحق اور 60 سالہ اللہ ڈتہ شدید زخمی ہوگیا،دونوں کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے ۔موٹر سائیکل اور وین میں تصاد م کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ کنیز بی بی اور 28 سالہ ثقلین زخمی ہوا ہے ،لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں