کوٹ ادو میں وارداتیں،شہریوں کا لاکھوں روپے کانقصان
زمیندار گندم، ٹریکٹر ، زرعی آلات سے محروم،موٹریں، پنکھے وغیرہ چوری
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادومیں وارداتیں، شہریوں کا لاکھو ں روپے کا نقصان۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرچوک سرورشہیدچک نمبر520 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمدخلیل کلاچی سے اس کے تعلقدارچک نمبر525 ٹی ڈی اے کے محمد آصف آرائیں نے اعتماد کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم،ٹریکٹر،زرعی جنکی کل مالیتی12لاکھ بتائی گئی ہے امانت لیکرواپسی سے انکار کردیا۔ صدرچوک سرورشہیدچک نمبر519 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد شریف کھوسہ کے گھرسے رات کی تاریکی میں چورپانی موٹر،بیٹھک میں لگی ایل ای ڈی اوردیگر گھریلوسامان جنکی کل مالیت1لاکھ بتائی گئی ہے چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ لالہ زارکالونی میں محبوب حسین سید کے گھر سے پانی والی موٹر،چھت والے پنکھے کل مالیت 30 ہزارچوری کر لیے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔