ہفتے میں دو دن تحصیل میں میونسپل خدمات فراہم کرنیکی ہدایت

ہفتے میں دو دن تحصیل میں میونسپل خدمات فراہم کرنیکی ہدایت

صفائی، خوبصورتی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈی سی مظفر گڑھ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی زیر صدارت میونسپل سروسز کی بہتری اور گرینڈ صفائی و بیوٹیفکیشن آپریشن کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے ہفتے میں دو دن ایک تحصیل میں میونسپل خدمات فراہم کریں گے اور کل تحصیل مظفرگڑھ میں یہ کام شروع ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر میں صفائی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطے سے کام کرتے ہوئے نتائج واضح اور مؤثر بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کل شہر بھر میں گرینڈ صفائی و بیوٹیفکیشن آپریشن کیا جائے گا جس کے دوران پارکس، گرین بیلٹس، قبرستانوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کی جائے گی۔ جنرل بس سٹینڈ کی بہتری، سڑکوں کی مرمت، لین مارکنگ، زیبرا کراسنگ اور چوراہوں کی بیوٹیفکیشن بھی پلان کا حصہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کے خلاف مہم، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمہ، وال چاکنگ کی صفائی، غیر قانونی بینرز و فلیکسیز کی تلفی اور مین ہول کورز کی مرمت کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں