سابق شوہر سے جان کو خطرہ،نان نفقہ کی عدم ادائیگی کاالزم

 سابق شوہر سے جان کو خطرہ،نان نفقہ کی عدم ادائیگی کاالزم

بیٹی کے رشتے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا، تحفظ دیا جائے ،گلشن ناز ، پریس کانفرنس

لودھراں (سٹی رپورٹر) فتح پور گیٹ تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ کی رہائشی، حال مقیم لودھراں گلشن ناز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے سابق شوہر کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تحفظ اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 28 سال قبل علی پور جتوئی کے رہائشی پولیس کانسٹیبل سہیل گوپانگ سے شادی ہوئی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی، شادی کے کچھ عرصہ بعد گھریلو حالات خراب ہو گئے اور انہیں مبینہ طور پر بیٹی کی پیدائش کے چھ ماہ بعد گھر سے نکال دیا گیا جبکہ جہیز اور دیگر سامان بھی واپس نہ کیا گیا، عدالت میں نان و نفقہ کا دعویٰ دائر کیا جس پر ان کے حق میں ڈگری جاری ہوئی، کچھ عرصہ خرچہ ادا کیا گیا مگر بعد ازاں بند کر دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق شوہر اثر و رسوخ استعمال کر کے انہیں اور ان کی بیٹی کو ہراساں کر رہا ہے اور بیٹی کے رشتے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں