تعلیمی نظام میں اصلاحات کا آغاز،تدریس،گورننس،انتظامی امور ہدف

تعلیمی نظام میں اصلاحات کا آغاز،تدریس،گورننس،انتظامی امور ہدف

سیکھنے کے عمل،افراد وادارہ جاتی ثقافت، فریم ورک اصلاحی اقدامات کی بنیاد، اداروں کی بہتری کا پہلا اصول توجہ ہے ، اقدامات سے مثبت تبدیلیاں متوقع،کمشنر عامر کریم

ملتان ،سکندر آباد(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار )ملتان پبلک سکول و کالج میں Elevate MPS Summit کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے ادارے میں تعلیمی، انتظامی اور نظامی اصلاحات کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا۔ سمٹ کا مقصد ملتان پبلک سکول کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے تدریسی معیار، ادارہ جاتی نظم و نسق اور پالیسی فریم ورک کو مضبوط بنانا تھا۔سمٹ میں تین نکاتی فریم ورک اپنانے کا اعلان کیا گیا جس میں تدریس و سیکھنے کا عمل، افراد و ادارہ جاتی ثقافت، اور نظام و گورننس شامل ہیں۔ اس فریم ورک کو آئندہ تمام اصلاحی اقدامات کی بنیاد قرار دیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر ملتان عامر کریم خاں تھے ۔ سمٹ میں ممبران بورڈ آف گورنرز، صنعت کار، اساتذہ، سماجی شخصیات، صحافی، فارغ التحصیل طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ نیت واضح ہو، جذبہ اور کمٹمنٹ موجود ہو تو کسی ادارے کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ، محنت اور کمٹمنٹ وہ خوبیاں ہیں جو کسی بازار یا شاپنگ مال سے خریدی نہیں جا سکتیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نشتر ٹو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، پلمونری، ای این ٹی اور میڈیسن وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، عملے کی دستیابی اور مریضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ 560 بستروں پر مشتمل 11 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اس ہسپتال کو مکمل صلاحیت کے مطابق فعال کرنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ نشتر ٹو ہسپتال کو نشتر ون کی ذیلی شاخ کے طور پر نہیں بلکہ ایک مکمل خودمختار اور انڈیپنڈنٹ ہسپتال کے طور پر فعال کیا جانا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں