وہاڑی :کپاس کی باقیات اور چھڑیوں کی تلفی مہم شروع

 وہاڑی :کپاس کی باقیات اور چھڑیوں کی تلفی مہم شروع

زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فیلڈ مانیٹرنگ اور آگاہی مہم تیز کرنے کا اعلان

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی ) حکومت پنجاب نے کپاس کی بحالی اور گلابی سنڈی کے مؤثر تدارک کے لیے ضلع وہاڑی میں عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار سہو اور ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول کی ہدایات پر کپاس کی باقیات اور چھڑیوں کی تلفی مہم شروع کی گئی۔

چک نمبر 228 ای بی میں منعقدہ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر رمضان عاصی اور ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ محفوظ الحق نے مہم کا افتتاح کیا۔ حکام نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فیلڈ مانیٹرنگ اور آگاہی مہم تیز کرنے کا اعلان کیا جبکہ مقامی کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کر کے مہم کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں