ماڈل رمضان بازار کو 15 فروری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن

 ماڈل رمضان بازار کو 15 فروری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن

ہسپتال کے لان بہتر بنانے اور ایمرجنسی بلاک کی توسیع کے منصوبے کی ہدایات

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے رمضان ریلیف اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت ماڈل سہولت بازار میں اجلاس ہوا جس میں رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخ پر فراہم کرنے اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں آکشن کے عمل کی نگرانی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

ہر ممکن اقدامات کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا جبکہ پرائس کنٹرول کے لیے پیرافورس اور اسپیشل مجسٹریٹس فیلڈ میں رہیں گے ۔ ماڈل رمضان بازار کو 15 فروری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، طبی سہولیات، فارمیسی ریکارڈ اور سی ٹی سکین سیکشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے لان بہتر بنانے اور ایمرجنسی بلاک کی توسیع کے منصوبے کی ہدایات بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں