منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 29 سال قید کا حکم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج بوریوالا ظفر اللہ خان نے تھانہ سٹی بوریوالا کے مقدمہ نمبر 729/24 میں مجرم اصغر کو مجموعی طور پر 29 سال قید اور 9 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی۔
مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر آفتاب خان نے کی جبکہ پولیس نے عدالت میں مؤثر شواہد پیش کیے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 12.5 کلو چرس اور 1160 گرام افیون برآمد ہوئی۔