گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو پنک بس فراہم

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو پنک بس فراہم

بس کی فراہمی خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کا مظہر :فریحہ ریاض

میلسی (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو پنک بس فراہم کردی گئی ، پرنسپل فریحہ ریاض نے کالج کے لیے بس کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ان کی دور اندیش قیادت اور صوبے بھر میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا مظہر ہے۔ انہوں نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،میاں خالق نواز آرائیں اور میاں ماجد نواز آرائیں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے کالج کی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی۔پرنسپل فریحہ ریاض نے محکمہ ہائر ایجوکیشن، ڈی پی آئی کالجز ساؤتھ پنجاب ملتان جناب فرید شریف اور ڈائریکٹر کالجز ملتان جناب طاہر سلطان کی رہنمائی اور انتظامی تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے سابق ڈی ڈی سی ملک مشتاق اور ڈی ڈی سی عزیز احمد طاہر ملانہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں