جدید انفراسٹرکچر سے تفتیشی نظام مؤثر ہوگا : تصور اقبال

جدید انفراسٹرکچر سے تفتیشی نظام مؤثر ہوگا : تصور اقبال

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے زیرِ تعمیر انوسٹی گیشن بلاک اور ڈی پی او آفس کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کام کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔

ڈی پی او نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائے اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ جدید سہولیات سے آراستہ عمارت جلد فعال ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر سے تفتیشی نظام مؤثر ہوگا اور عوام کو بروقت انصاف اور بہتر سہولیات ملیں گی۔ دفاتر میں شہریوں کو محفوظ، باعزت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ ڈی پی او نے عزم ظاہر کیا کہ پولیس کی کارکردگی اور عوامی اعتماد بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں