خانیوال : پولیس افسروں و ملازمین کیلئے تربیتی ورکشاپ

خانیوال : پولیس افسروں و ملازمین کیلئے تربیتی ورکشاپ

پنجاب پولیس عوام دوست، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو : اسماعیل کھاڑک

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت تین روزہ پولیس افسران و ملازمین کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن جان محمد، ایس ڈی پی اوز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس عوام دوست، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو اور شہریوں کا اعتماد بحال کیا جائے۔ انہوں نے ایس ایچ اوز، افسران اور عملے کو شائستہ رویہ، احترام اور میرٹ پر مبنی تفتیش پر خصوصی زور دیا۔

جرائم، منشیات فروش، قبضہ مافیا اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایات دی گئیں۔ ٹریفک قوانین کی مؤثر عملداری اور شہریوں کے لیے سہولت پر بھی زور دیا گیا۔ ورکشاپ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور کرپشن فری ماحول کو فروغ دینے کی ہدایات شامل تھیں۔ ورکشاپ کے دوران پولیس ملازمین کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا اور ڈی پی او نے خود ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا تاکہ ہم آہنگی اور قربت قائم ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں