ڈپٹی کمشنر نے لڈن میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا
ستھرا پنجاب، صحت، تعلیم اور سڑکوں کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے لڈن کا تفصیلی دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام، دیہی مرکز صحت، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں صفائی مشن جاری ہے اور ناقص صورتحال ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے دیہی مرکز صحت میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری اور صفائی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔ سکولوں میں چار دیواری، رنگ و روغن اور تعلیمی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔ علاوہ ازیں، سڑکوں اور چوک کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت جاری کی گئی۔