سہولت بازاروں کیلئے تیاریاں مکمل، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

سہولت بازاروں کیلئے تیاریاں مکمل،  مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

اشیائے خوردو نوش کی سپلائی چین ، بازاروں میں فراہم سہولیات، دستیاب اشیاء، قیمتوں کے استحکام پر غور ، چیئرمین سہولت بازار افضل کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین سہولت بازار پنجاب ایم این اے محمد افضل کھوکھر کی زیرِ صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور سہولت بازاروں کے مؤثر قیام و انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چودھری، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد، ایڈیشنل کمشنر کاشف اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ جاوید اور چیف آفیسر جواد الحسن گوندل نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم، ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ڈائریکٹر سہولت بازار روشن ضمیر نے اجلاس کو سہولت بازاروں کے قیام، دستیاب اشیائے ضروریہ، قیمتوں میں استحکام اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں سہولت بازاروں میں معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں رمضان المبارک کی تیاریوں، سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ، اشیائے خوردونوش کی دستیابی، نرخوں پر کنٹرول اور سہولت اِن۔دی۔گو کے تحت انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں