فری میڈیکل کیمپ ،150 مریضوں کا معائنہ ، طبی سہولتیں فراہم
بورے والا(سٹی رپورٹر )کماند روڈ اڈا ڈلن بنگلہ بوریوالا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،150 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور۔۔۔
لیبارٹری ٹیسٹ،الٹرا ساؤنڈ اور ادویات سمیت تمام میڈیکل سہولتیں مفت فراہم کی گئیں ۔ نیفرالوجسٹ ڈاکٹر نبیحہ خلیل نے اہمتام کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ضیاء المصطفے انور، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق بشیر،چیف ایگزیکٹو افضل میڈیکل کمپلیکس راؤ محمد افضل بھی موجود تھے ۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے منتظمین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ اہل علاقہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں، انتظامیہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔