تھانہ چھب کلاں میں رشوت لے کر ملزم چھوڑنے کا الزام

تھانہ چھب کلاں میں رشوت لے کر ملزم چھوڑنے کا الزام

ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ، مدعی کا ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ

چھب کلاں (نامہ نگار)تھانہ چھب کلاں میں تعینات محرر پر مبینہ طور پر رشوت لے کر مقدمہ کے نامزد ملزم کو چھوڑنے کا الزام سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 91/26 میں نامزد ملزم محمد شریف عرف رجب علی قوم موہانہ سکنہ چک نمبر 89 پندرہ ایل کو مبینہ طور پر بھاری رقم لے کر رہا کر دیا گیا۔مقدمہ کے مدعی اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ محرر نے قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزم کو ناجائز فائدہ پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کی رہائی سے ان کے کیس کو نقصان پہنچا اور پولیس پر عوام کا اعتماد بھی کمزور ہوا ہے ۔مدعی نے ڈی پی او خانیوال سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں کا کہنا ہے کہ ملزم کو محرر نے چھوڑا، انہیں اس بارے میں علم نہیں تھا۔ مکینوں اور سماجی حلقوں نے بھی واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں