دکانداروں اور شہریوں کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ

 دکانداروں اور شہریوں کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ

ٹریننگ لینے والے ہنگامی یا حادثاتی صورتحال میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ریسکیو 1122 کی جانب سے دکانداروں اور شہریوں کی ہنگامی اور حادثاتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ۔ ریسکیو سٹیشن انچارج سجاد ناہرہ نے افسران وقاص احمد، توقیر اور ٹیم کے ہمراہ شرکا کو عملی تربیت دی۔سجاد ناہرہ نے بتایا کہ ریسکیو 1122 شہریوں کو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی مشقیں کرا رہی ہے تاکہ حادثے کی صورت میں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ رضاکار قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔صدر مرکزی انجمن تاجران شاپنگ بیگز ایسوسی ایشن شیخ علی احمد عطاری نے کہا ہے کہ روزمرہ معمولات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 وہاڑی سنٹر کی جانب سے شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دینا احسن اقدام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تربیت سے عام شہری کسی بھی ناگہانی صورتحال میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے ۔اس موقع پر غلام رسول، مظہر بھائی، محمد نعیم، غلام مرتضیٰ، محمد عرفان اور احتشام سمیت تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریسکیو ٹیم نے فائر فائٹنگ اور ابتدائی طبی امداد کا عملی مظاہرہ بھی کیا جسے شرکا ئنے سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں