تین ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی
بورے والا (نمائندہ دنیا)تین مختلف ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی ہو گئے جبکہ چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پہلا حادثہ 259 ای بی لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں مسافر وین بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور ۔۔۔
بچے بھی شامل ہیں۔دوسرا حادثہ بی ٹی ایم روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ تیسرا حادثہ لاہور روڈ پر پیش آیا جس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ایک ملازم سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔ تمام زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہریوں نے بڑھتے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔