رمضان بازار میں شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنیکی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار، قیمتوں، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاء کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق رمضان سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ ماہ مقدس میں معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش دستیاب ہوں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق سہولت بازار میں اشیاء کی قیمت عام مارکیٹ سے کم رکھی گئی ہے ، بڑا اور چھوٹا گوشت 10 روپے فی کلوگرام کم اور 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے قیمتوں کی نمایاں تشہیر، بیٹھنے کے انتظام، پارکنگ، شکایت کاؤنٹر اور ریسکیو کیمپ قائم کرنے کی ہدایات بھی دیں تاکہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے ۔دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔
اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مارکیٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔