نوزائیدہ بچوں کی صحت اور نگہداشت کیلئے طبی نشست کا انعقاد

 نوزائیدہ بچوں کی صحت اور  نگہداشت کیلئے طبی نشست کا انعقاد

وہاڑی (خبرنگار)پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن (پی پی اے ) پنجاب کے زیر اہتمام وہاڑی میں نوزائیدہ بچوں کی صحت اور نگہداشت کے حوالے سے ایک اہم طبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت ایگزیکٹو رکن ڈاکٹر محمد عرفان چوہدری نے کی۔نشست میں ضلع بھر کے چائلڈ سپیشلسٹس اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر اویس رومی، ماہر امراض نوزائیدگان و بچگان نشتر ہسپتال ملتان، نے نوزائیدہ بچوں میں آکسیجن کی کمی، اس کی بنیادی وجوہات، ابتدائی علامات اور ممکنہ پیچیدگیوں پر تفصیلی معلومات دی۔ڈاکٹر عرفان چوہدری نے کہا کہ پی پی اے کا مقصد معالجین کو جدید طبی تقاضوں کے مطابق جدید معلومات فراہم کرنا ہے ۔ ایسوسی ایشن بورے والا اور وہاڑی میں ماہانہ بنیادوں پر مختلف ماہرین کے لیکچرز کا انعقاد کرتی ہے اور آئندہ ان سرگرمیوں کو پورے ضلع تک وسعت دی جائے گی۔تقریب میں ڈاکٹر سیف اللہ خان، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر عنایت حسین انجم، ڈاکٹر مقبول مارتھ، ڈاکٹر تنویر گجر، ڈاکٹر اکرم چوہدری اور دیگر لیڈی ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں