تعمیروترقی کیلئے نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل، وقار احمد طاہر
وہاڑی (خبرنگار )صوبائی صدر جمعیت نوجوانان فورم پنجاب وقار احمد طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
ملکی تعمیروترقی کیلئے نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،نوجوان ہماری ملک و ملت کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں جنہوں نے مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ، معاشرہ میں امن و ترقی کی راہیں ہموار کرنے کیلئے نوجوانوں کو کڑی محنت کرنا ہوگی ،جمیعت نوجوانان فورم نوجوان نسل کو دینی اور دنیاوی طور پر مستحکم اور مفید شہری بنانے کیلئے مصروف عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت نوجوانان فورم ضلع وہاڑی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ضلعی صدر جمعیت نوجوانان فورم میاں عبدالماجد نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو منظم ، باکردار اور باصلاحیت بنانے پر زور دیا جبکہ اجلاس کے اختتام پر تنظیمی اتحاد ، نظم و ضبط اور فعال کردار ادا کر کے جماعت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔