ماہڑہ میں فوری رمضان سہولت بازار قائم کرنیکی اپیل

ماہڑہ میں فوری رمضان  سہولت بازار قائم کرنیکی اپیل

ماہڑہ(نامہ نگار)ماہڑہ میں رمضان سہولت بازار کے قیام کے لیے انتظامیہ سے اپیل ، اس بابرکت مہینے میں مہنگائی کے پیشِ نظر عام آدمی خصوصاً دیہاڑی دار اور متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہوتا ہے ۔

 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔اہلِ ماہڑہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ ماہڑہ میں فوری طور پر رمضان سہولت بازار قائم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں