عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو،حافظ شبیر احمد
وہاڑی (خبرنگار )ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حافظ شبیر احمد نے کہا ہے کہ۔۔۔
عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ،اس پر یقین کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ،ہماری زندگی کا مقصد ناموس رسالت ؐکا تحفظ ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد دانیوال میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے پایا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ضلعی دفتر قائم کیا جائے ۔اس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری راؤ دین محمد دفتر کیلئے 10 مرلہ جگہ دینے کا اعلان کیا جس پر حاضرین نے ان کے جذبہ کو خوب سراہا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت اساتذہ پنجاب حافظ محمد احمد ، تحصیل جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام راؤ دین محمد ، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام کلیم احمد ، خطیب مرکزی جامع مسجد شرقی کالونی مولانا فاروق معاویہ ، قاری ظفر اقبال ، قاری اللہ یار ، ڈاکٹر گل ضمیر شاہ ،سردار امتیاز عالم ، مولانا مسعود احمد خان ، مولانا ثنائاللہ ، مولانا جاوید ، مولانا شکیل احمد ظفر ، مولانا جمشید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔