ہاکی لیگ میچوں کے اختتام پرکھلاڑیوں کو مبارکباد
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)سپورٹس ہاکی کلب کا اجلاس دلشاد صدیق چودھری کی زیر صدارت قمر ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ منعقدہ ہاکی لیگ میچوں کے شاندار اختتام پر کلب کے تمام جونیئرز،سینئر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
انتظامات کے حوالہ سے چیف آرگنائزر عمران خالد بوبی نے کہا کہ مزید محنت اور لگن کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اچھے اور بہتر انتظامات کیے جا سکیں۔جوائنٹ سیکرٹری شکیل وزیر نے شاندار لیگ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر عارف شیروانی،شہبازاحمد،شاہدعزیز، عثمان میو،زیشان بشیر ،رانا رضوان یامین ،احمد بھٹی اور سنی ظہیر کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں تمام ممبران نے کلب ہذا کی ترقی اور ہاکی کو فروغ دینے کے لیے اپنے اپنے کردار کو بہتر انجام دینے کا اعادہ کیا ۔اس طرح اجلاس بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔