ضلعی رہنمافلور ملز ایسوسی ایشن شیخ اصغر علی کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

ضلعی رہنمافلور ملز ایسوسی ایشن شیخ اصغر  علی کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

وہاڑی ،میلسی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار )وہاڑی فلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنما حاجی شیخ محمد اصغر علی کے چھوٹے بھائی شیخ محمد اسلم انتقال کر گئے ،

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،قل خوانی آج بعد نماز فجر مسجد بہادر خان والی میں ہوگی۔تفصیل کے مطابق وہاڑی فلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنما حاجی شیخ محمد اصغر علی،شیخ محمد صابر،شیخ محمد افضل،شیخ محمد اختر،شیخ محمد اشرف جنگی کے بھائی شیخ محمد اسلم بقضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں جن کی نماز جنازہ بابا نتھے شاہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں عوامی وسماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج بعد نماز فجر مسجد بہادر خان والی میں ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں