فائرنگ کا جھوٹا وقوعہ بناکر پولیس کو اطلاع کرنے پر مقدمہ درج
دھنوٹ (نامہ نگار) زمین کے تنازعے پر مخالفین کو پھنسانے کی خاطر فائرنگ کا جھوٹا وقوعہ بناکر 15 پر کال کرنے والے کالر سجاد کے خلاف فیک کال کے جرم میں دھنوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کالر سجاد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس پر مخالفین نے فائرنگ کی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور کال ذاتی دشمنی کی بنیاد پر کی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے مخالفین کو قانونی کارروائی میں الجھانے کے لیے جھوٹی اطلاع دی۔ واقعہ کی تصدیق نہ ہونے پر دھنوٹ پولیس نے فیک کال کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر جھوٹی اطلاع دینا قانوناً جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔