ظریف خان پٹھان ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال تعینات
مونڈکا(نامہ نگار )ڈی پی او مظفرگڑھ نے نوجوان پولیس آفیسر ظریف خان پٹھان کو ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال تعینات کر دیا۔
ڈی پی او مظفرگڑھ نے تھانہ شاہ جمال میں تعینات ایس ایچ او ملک یونس چدھڑ کو تبدیل کر کے نوجوان پولیس آفیسر ظریف خان سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال تعینات کر دیاہے ،بطور ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال میں یہ ان کی دوسری تعیناتی ہے ۔مذکورہ پولیس آفیسر علاقہ میں اچھے منتظم کے طور پر جانے جاتے ہیں، انکی تعیناتی کی خبروں پر اہل علاقہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔