کوٹ ادو میں ایک رات میں چوری کی 9وارداتیں
موٹر سائیکل، نقدی، زیورات اور دیگر سامان چور لے گئے ، مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلع میں ایک ہی رات میں چوری اور ڈکیتی کی نو وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ تھانہ قصبہ گجرات، دائرہ دین پناہ، سٹی اور محمودکوٹ کے علاقوں میں مختلف شہریوں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سواروں، نماز پڑھنے والے شہریوں اور گھروں سے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، لیپ ٹاپ، سولر پلیٹ، پنکھے ، کولر اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ چند واقعات میں نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر یا دکانوں کا تالا توڑ کر واردات کی۔پولیس نے تمام نو وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت اور املاک کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔