میپکو کا میٹریل مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈ کیا جا رہا ،عبدالرحمٰن
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر میپکو عبدالرحمن نے کہا ہے کہ جدید عالمی رجحانات کے مطابق میٹریل مینجمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو بروقت اور۔۔۔
معیاری سروس فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے یہ بات ریجنل سٹور ڈی جی خان کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ ملک جاوید اقبال کے ہمراہ سٹور مینجمنٹ، انوینٹری کنٹرول، لاجسٹکس اور میٹریل ہینڈلنگ کے تمام امور کا معائنہ کیا۔