رمضان قریب، مہنگائی پر قابو پایا جائے ،سماجی رہنما
ملتان (لیڈی رپورٹر )چیئرمین نیشنل لیبر الائنس غازی احمد حسن کھوکھر ،سینئرنائب صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب اور۔۔
مرکزی صدر آل پارٹیز ورکرز الائنس رانا محمد حفیظ لیبر رہنما اعظم جاوید،ضلعی صدر مسلم لیگ لیبر ونگ رانا محمد اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان قریب ہے اور ذخیرہ اندوز دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں ،ناقص آٹا 150روپے کلو فروخت ہو رہا ہے فروٹ نایاب ہوتا جا رہا ہے ۔ انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا اکردار نہ ہونے کے برابر ہے ،کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عمل کرائیں تاکہ غریب اور مزدور افراد باآسانی رمضان المبارک کے روزے رکھ سکیں اور ماہ مبارک میں عبادات کرسکیں اور دعائیں دیں ۔