بورے والا کالج میں نئے ڈپلومہ پروگرام کا آغاز جلد
بورے والا (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سول ڈپلومہ، دو سالہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور لائیو سٹاک ڈپلومہ پروگرام کا جلد آغاز متوقع ہے ۔۔
نئے ڈپلومہ کی منظوری کے لیے ٹی یو ٹی اے سیکرٹریٹ کی ٹیم نے کالج کا ایک روزہ دورہ کیا، جس میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ خرم شفیق کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ اقبال اور مضحف اسماعیل شامل تھے ۔اس موقع پر پرنسپل احمد شعیب اسلام اور مقامی سٹیک ہولڈرز، جن میں سابق صدور وہاڑی چیمبر آف کامرس عبدالروف چوہدری، میاں خالد حسین، چوہدری محمد شاہد اور میاں محمد اشرف شامل تھے ، نے ٹیم سے ملاقات کی اور کالج کو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے موزوں قرار دیا۔