گنے سے لوڈ ٹرالیوں کے باعث اہم شاہراہ گھنٹوں بند

گنے سے لوڈ ٹرالیوں کے باعث اہم شاہراہ گھنٹوں بند

تونسہ بیراج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،ٹریفک جام سے مسافروں کو مشکلات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تونسہ بیراج پر گنے سے لوڈ ٹرکوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے روزانہ سڑک بلاک کرنے کے باعث پنجاب سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کو ملانے والی اہم شاہراہ کئی گھنٹوں بند رہی جس سے شدید ٹریفک جام اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ کئی مریض ایمبولینسوں میں پھنس گئے ۔ پولیس نفری کی تعیناتی کے باوجود آمد و رفت مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔ یہ شاہراہ تونسہ، ڈیرہ غازی خان، رکنی، لورالائی، کوئٹہ، پشاور اور دیگر علاقوں کو جوڑتی ہے ، جہاں روزانہ سینکڑوں افراد سفر کرتے ہیں۔ہیڈ تونسہ بیراج تفریحی مقام ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات بھی یہاں بسوں کے ذریعے آتے ہیں، تاہم بار بار سڑک بند ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں