ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں واٹر پلانٹ کا افتتاح
وی ٹی آئی میں تربیت،مہارت کے بہترین مواقع فراہم کئے جا رہے :خالد مسعود
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) چیئرمین پی وی ٹی سی نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا،چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل، خالد مسعود چوہدری نے وی ٹی آئی مظفر گڑھ میں واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا،ان کے ہمراہ ریجنل مینیجر راو آصف علی، ایریا مینیجر رانا تنویر احمد، ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے پریزیڈنٹ میجر ریٹائرڈ طارق مسعود اور پرنسپل ایم ایم جاوید بھی موجود تھے ،واٹر پلانٹ کے افتتاح کے بعد تمام کلاسز کا دورہ کیا گیا ،طالبات ٹریننگ لیتے ہوئے ان سے سوال جواب کیے گئے چیئرمین نے انسٹیٹیوٹ کے تمام ٹریڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا، طلباء سے تربیت کے معیار پر بات کی اور ٹریننگ کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے ورک بیسڈ ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیا اور انسٹیٹیوٹ اور انڈسٹری کے مضبوط لنکیجز، جیسے ٹاٹا مل اور محمود گروپ کے ساتھ تعاون،دورے کے دوران انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور انسٹیٹیوٹ میں پودا لگایا، جو ماحول دوست اقدام کے طور پر نمایاں ہے ۔ انہوں نے وی ٹی آئی مظفر گڑھ میں طلباء کو عملی تربیت اور مہارت حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جو ان کے مستقبل کے کیریئر کے لیے مددگار ہیںاور اخر میں انہوں نے پودا لگایا اور دعا کروائی کہ جس طرح یہ پودا سر سبز ہے اسی طرح ہمارے ادارہ بھی سرسبز رہے گا اور اسی طرح نوجوانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا بے روزگار نوجوانوں کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔