تھانہ اولڈ کوتوالی میں کھلی کچہری مسائل کے حل کیلئے احکامات

 تھانہ اولڈ کوتوالی میں کھلی کچہری مسائل کے حل کیلئے احکامات

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر کی طرف سے تھانہ اولڈ کوتوالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،شہریوں کے مسائل سنے اور۔۔۔

 ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔کھلی کچہری کے دوران متعلقہ ایس ایچ اوز اور جملہ تفتیشی افسروں بھی کھلی کچہری میں موجود تھے ۔ایس پی گلگشت نے کھلی کچہری میں آئے ۔ایس پی گلگشت نے پولیس افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اورسائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، ایس پی گلگشت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ایس پی گلگشت کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں