ڈپٹی کمشنر کا گرانفروشی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا گرانفروشی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی کا حکم

قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کارروائی :خالد جاوید ، نگہبان سہولت سنٹر کا دورہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت رمضان انتظامات کا اجلاس ہوا جس میں رمضان سہولت بازار، نگہبان دسترخوان اور نگہبان کارڈز کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی، سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی، اور بازار و مساجد میں سکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے بتایا کہ رمضان سہولت بازار میں سبزیاں 5 روپے فی کلو، گوشت 10 روپے فی کلو، چکن 20 روپے فی کلو، اور 10 کلو آٹا 850روپے فی تھیلہ دستیاب ہوگا جبکہ مستحقین کو نگہبان کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے کی امداد دی جا رہی ہے ۔ حساس مقامات اور مساجد پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں