میپکو کا ماہ صیام میں بلاتعطل بجلی فراہمی کا دعویٰ

میپکو کا ماہ صیام میں بلاتعطل بجلی فراہمی کا دعویٰ

چیف ایگزیکٹو اور چیف انجینئر کا حساس اوقات میں کنٹرول رومز کا دورہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ریجن میں یکم رمضان المبارک کو صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر اور سرکلز کے کنٹرول رومز میں بجلی کی مانیٹرنگ کی گئی۔چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد رایا اور ڈائریکٹر ایچ ایس ای کاشف مقبول نے رمضان کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا اور سسٹم آپریشن کا جائزہ لیا۔ دوران دورے چیف انجینئر نے لوڈ مینجمنٹ، سسٹم اسٹیبلٹی، فیڈر ٹرپنگ، فالٹ ریسپانس ٹائم اور کنٹرول روم آپریشنز کی جانچ کی۔انہوں نے کنٹرول روم عملے کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں تمام فیڈرز کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی فالٹ یا ٹرپنگ کی صورت میں فوری بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ چیف انجینئر نے مزید کہا کہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا میپکو کی اولین ترجیح ہے ، اور تمام سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فیلڈ سٹاف الرٹ رہے ، مینٹی نینس ٹیمیں فعال ہوں اور فالٹس کی فوری اطلاع اور مؤثر بحالی کا نظام یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں