بی ایچ کیو ہسپتال میں بہتر طبی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت
ڈی سی خانیوال کا دورہ،مختلف شعبو ں اور وارڈز ، ڈاکٹرز کی حاضری کی چیکنگ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے رات گئے بی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی گئی جبکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ادویات کی دستیابی اور سٹاک رجسٹر کا جائزہ لیا۔ وارڈز اور واش رومز میں صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا گیا، جس پر فوری بہتری کے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو۔