دوکوٹہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ، سامان ضبط

دوکوٹہ میں تجاوزات  کے خلاف کارروائی ، سامان ضبط

میلسی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار ) ضلع کونسل وہاڑی کی جانب سے دوکوٹہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ۔۔۔

 انفورسمنٹ انسپکٹر میاں ارشد چوغطہ نے مقامی بازار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے تجاوزات ختم کرائیں اور دکانداروں و ریڑھی بانوں کا سامان ضبط کیا۔میاں ارشد چوغطہ نے تاجروں کو تنبیہ کی کہ حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں اور آئندہ سرکاری اراضی یا عوامی راستوں پر رکاوٹ پیدا کرنے والے کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں