ٹرالیوں پربغیر تر پال مٹی اور ریت خطرناک :شہری

ٹرالیوں پربغیر تر پال مٹی  اور ریت خطرناک :شہری

مونڈکا (نامہ نگار ) شہر میں ٹرالیوں پر مٹی اور ریت بغیر تر پال کے لے جائی جاتی ہے ، جس سے تعمیر شدہ کنکریٹ اور ۔۔۔

 کارپٹ روڈز پر مٹی گرنے کے بعد دھول بن کر اڑتی ہے ۔شہریوں ملک وقار، واصف سلیم، محمد فاروق، محمد ابرار، محمد شاہد خان، ملک اللہ یار، مرتضیٰ خان، غلام فرید، فیاض، عبدالرحمٰن، محمد آصف اور شاہزین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث شہری نزلہ زکام اور سانس کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹریکٹر ٹرالی مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ریت اور مٹی روڈ پر نہ گریں اور شہریوں کی صحت محفوظ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں