کمیٹی کا اجلاس، امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی پر غور

کمیٹی کا اجلاس، امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی پر غور

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اجلاس کی صدارت کی ، علماء کی تعاون کی یقین دہانی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع مظفرگڑھ میں امن و امان کی صورتحال مستحکم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں ضلعی افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور علماء کرام نے شرکت کی۔ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات، حساس مقامات کی نگرانی اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں، اس لیے ہر سطح پر چوکنا رہنا ضروری ہے ۔ ڈی پی او نے اکیس رمضان کے موقع پر قانون و ضابطے کی مکمل پاسداری اور اشتعال انگیزی سے اجتناب کی ہدایت دی۔علماء کرام نے محراب و منبر سے صبر، برداشت اور اتحاد کا پیغام عام کرنے اور تمام پروگرام پرامن انداز میں منعقد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور اتحاد امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں