بلند عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی موجودگی ضروری:عبیداللہ خان

بلند عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی موجودگی ضروری:عبیداللہ خان

ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی انخلاء کے حوالے سے روزانہ تربیتی سیشن کر رہے ہیں

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان نے بتایا ہے کہ فروری 2026 میں ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 4991 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو 1122 نے اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ کے ساتھ تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کیا، جن میں 711 روڈ ٹریفک حادثات، 3577 میڈیکل ایمرجنسیز، 42 فائر ایمرجنسیز، 72 کرائم، 102 گرنے ، 2 عمارتوں کے گرنے اور 485 دیگر ریسکیو آپریشن شامل تھے ۔ریسکیو عملے نے 5026 افراد کو ریسکیو کیا، جن میں 2542 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 2384 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 100 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تنگ و تاریک علاقوں اور بلندو بالا عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی موجودگی اور قابل استعمال ہونا نہایت ضروری ہے ۔ موجودہ ملکی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 تمام تعلیمی اداروں اور عمارتوں میں ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی انخلاء کے حوالے سے روزانہ تربیتی سیشنز دے رہا ہے ۔عبیداللہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ ریسکیو ایمبولینسز کو فوری راستہ دیں تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے ، کیونکہ ریسکیو 1122 جان بچانے والا ادارہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں