بورے والا:سرکاری دفتر میں جعلی احکامات کا انکشاف

بورے والا:سرکاری دفتر میں جعلی احکامات کا انکشاف

کلرک پر پٹواری ، اہلکاروں کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچانے کا الزام

بورے والا (نمائندہ دنیا ) بورے والا اسسٹنٹ کمشنر آفس میں مبینہ طور پر سنگین جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک کلرک نے پٹواری اور دیگر اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے 32/34 کے احکامات جعلی طور پر جاری کیے ۔متاثرہ شہری محمد یاسین کے مطابق یہ احکامات 13 فروری سے جاری کیے گئے جبکہ اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال 12 فروری کو ہی تبادلے کے بعد عہدہ چھوڑ چکے تھے ۔ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈی سی وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا شفاف انکوائری کر کے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں